سلمان خان کو ایک روز کے اندر ضمانت پر رہائی ملنے کا امکان

سلمان خان کو ایک روز کے اندر ضمانت پر رہائی ملنے کا امکان

 جودھپور : سلمان خان کو ایک روز کے اندر ضمانت پر رہائی ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو گزشتہ روز کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں 5 سال جیل کی سزا سنا دی گئی تھی۔
سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 20 برس قبل بھارت کی ریاست راجھستان میں 2 کالے ہرنوں کا غیر قانونی شکار کیا تھا۔ 20 برس تک یہ کیس چلتا رہا اور اب گزشتہ روز بھارت کے شہر جودھپور کی عدالت کی جانب سے بالی وڈ کی دبنگ خان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ 
عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے کر 5 سال جیل کی سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد سلمان خان کو گرفتار کرکے جودھپور کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ اب تک ایک رات گزار چکے ہیں۔ اب بھارت میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک روز کے اندر ضمانت پر رہائی ملنے کا امکان ہے۔
سلمان خان کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل بروز ہفتہ کو ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی۔