ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں : بلاول بھٹو

ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں : بلاول بھٹو
کیپشن: ppp chairman bilawal bhutto

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا عوام ملک میں کسی مارشل لا کو نافذ نہیں ہونے دیں گے.

تفصیلات کے مطابق نواز شریف صرف یہ چاہتے ہیں کسی طرح وہ بچ جائیں ، عمران خان منافقت کی سیاست کر رہے ہیں ، انکار کے باوجود انہوں نے سینیٹ الیکشن میں تیر کے نشان پر ٹھپے لگائے۔

ملک کی واحد نظریاتی جماعت پیپلزپارٹی ہے اور آئندہ الیکشن میں عوام کی حقیقی ترجمان بن کر ابھرے گی ، ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں!

بلاول بھٹو کی للکار ، کہتے ہیں عوام ملک میں کسی مارشل لا کو نافذ نہیں ہونے دیں گے ، ان کا دعویٰ ہے نواز شریف اگر نہیں بچے تو ان کی پارٹی بھی بچ نہیں پائے گی۔

عمران خان کی سیاست کو منافقت کی سیاست قرار دیا ، سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے کا طعنہ بھی دے مارا ۔گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا خطاب ابھی جاری تھا کہ کھانا کھول دیا گیا ، بریانی کی خوشبو پا کر جیالے جلسہ چھوڑ چھاڑ کی کھانے پر ٹوٹ پڑے۔