شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائما

شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائما

لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے۔جمائما نے شادی شدہ زندگی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ سو برس پہلے جیسا ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے متبادل ورلڈ آرڈر کی تجویز پیش کر  کے امریکہ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ 1900ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ 12برس تھا۔ 1900ء میں شادی 12 برس اس لیےقائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی اور برطانیہ میں شادی آج بھی 12 برس ہی قائم رہتی ہے مگر وجہ طلاق بنتی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے طلاق سے بچنے کا حل بھی بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر قابو پانا ہے تو شادی 70برس کی عمر سے پہلے نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ جمائما خان کی عمران خان سے شادی بھی 11برس قائم رہ سکی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں