'پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑ رہا ہے'

'پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑ رہا ہے'

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے۔ ملیحہ لودھی پاکستان ہاؤس نیویارک میں منعقدہ کشمیر سالیڈیریٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل اور مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائما

علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیم ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کا نام بلند کر دیا

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور امریکا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں