سلمان خان کی سزا پر متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات خوش

سلمان خان کی سزا پر متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات خوش

ممبئی: بالی وڈ سٹار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا ہونے پر پورا بھارت ہی غم میں ڈوب گیا لیکن بھارت کی متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات نے سلمان خان کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے لکھا آخر مکافات عمل آپ کو پکڑ ہی لیتا ہے اور بہت سے لوگ سلمان خان کیخلاف بات کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ خیر میں اپنے نفس کی غلام نہیں ہوں اور اس لئے میں بولنے سے نہیں ڈرتی۔

مزید پڑھیں: فلم شعلے کے اہم اداکار انتقال کر گئے

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ جانور اس سیارے کا اہم حصہ ہیں جو سلمان خان نے کیا ویسا کرنا اور پھر اس کا مذاق اڑانا خود پسندی کی بہترین مثال ہے۔ بہت سے بچے اس کی جانب دیکھتے ہیں اور نوجوانوں کی اس پر ذمہ داری ہے۔ جب وہ ایسے کام کرتا ہے تو دنیا کو کیا دکھاتا ہے؟ وہ انہیں کیا سبق دے رہا ہے؟ یہی کہ قانون توڑنا، جانوروں کو مارنا اور پھر ان کا مذاق اڑانا ٹھیک ہےِ؟۔

c8b7aaaf7d6c093ea5537308b9a2e114

انہوں نے لکھا آج بھارت نے یہ دکھا دیا کہ جو کوئی بھی ہو اگر وہ قانون توڑے گا تو وہ قانون سے بڑا نہیں ہے ۔یاد رہے رواں ہفتے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں