مکسڈ مارشل آرٹ کے معروف فائٹر کونر میک گریگور کو گرفتار کرلیا گیا

مکسڈ مارشل آرٹ کے معروف فائٹر کونر میک گریگور کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: فوٹو:ایم ایم اے فائٹنگ

نیویارک:معروف ایم ایم اے فائٹر کونر میک گریگو ر کو اپنے 20 ساتھیوں سمیت بس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماوراحسین کو مختصر لباس میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹ کی دنیا کے مقبول فائٹر کونر میک گریگور کو نیویارک پولیس نے اس الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا کہ فائٹر نے جمعرات کے روز نیویارک کے علاقے بروکلین میں بارکلے سینٹر پر یو ایف سی کی ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہلہ بول دیا تھاجبکہ انہوں نے بھری بس پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور عملے کا ایک شخص زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سلمان خان کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

8078d550c250bc9d9195276bf44ecacd

رپورٹس کے مطابق بس میں کونر کے روایتی حریف نرماگومیدوف خبیب بھی موجود تھے اور ممکنہ طور پر ایم ایم اے فائٹر کے حملے کا ہدف تھے۔حملے کی وجہ دونوں خبیب کی جانب سے کونر کے دوست اور ٹریننگ پارٹنر لوبوو آرٹم سے جھگڑا تھا جو کچھ دن پہلے ہوٹل میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان

حملے کی تصدیق یو ایف سی کی صدر ڈاناوائٹ نے کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں بس میں موجود ایک بچی اور عملے کا ایک شخص بھی زخمی ہوئے۔اس واقعے کے بعد نیویارک پولیس نے کونر میک گریکور کو حراست میں لے لیا اور انہیں جمعے کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔خیال رہے کہ قبل ازیں بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان کو 20سال پہلے نایاب کالے ہرن کے شکار کے جرم میں 5سالہ قید کی سزا سنائی گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں