ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے عام انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے عام انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

کوالالمپور:وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ عام انتخابات کیلئے ملائیشیا کا لیکشن کمیشن اگلے چند روز میں تاریخ کا اعلان کرے گا، جو مئی میں ممکن ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے سرکاری ٹی وی چینل کے ذریعے عوام سے خطاب کے دوران عام انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا ااعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان

اپنے خطاب کے دوران نجیت رزاق کا کہنا تھا کہ ملک کے ایک کروڑ 49 لاکھ ووٹرز سے انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ ہم نے عوام کی خدمت کی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی سزا پر متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات خوش

دوسری جانب ملائیشیا کے عام انتخابات سے عین پہلے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی پارٹی پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے یعنی قومی انتخابات سے قبل یہ پارٹی انتخابی مہم نہیں چلا سکتی، اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے مخالف رہنما وزیراعظم نجیب رزاق کی پارٹی کو اس پابندی سے بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔


واضح رہے کہ یہ حکمراں اتحاد 1957 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اقتدار میں ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس کی حمایت میں کمی آئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں