لاہور : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاج جاری ہے جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Appalling and worrisome situation ongoing in the Indian Occupied Kashmir.Innocents being shot down by oppressive regime to clamp voice of self determination & independence. Wonder where is the @UN & other int bodies & why aren't they making efforts to stop this bloodshed?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
بس شاہد آفریدی کا یہ ٹویٹ بھارت میں ایٹم بم کی طرح پھٹا اور پورا بھارت ہی شاہد آفریدی اور پاکستان پر چڑھ دوڑا ۔ ایک کے بعد ایک بھارت کی معروف شخصیات کی جانب سے آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کے بعد بھارت کے معروف نغمہ نگار، شاعر اور سکرین رائٹر جاوید اختر کا بھی شاہد آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا ہے لیکن انہوں نے پاک فوج پر ایسا الزام عائد کیا ہے کہ ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا ہے۔
Dear Mr Afridi , since you want to see a peaceful JK sans any human rights violations could you please see to it that pak terrorists stop infiltrations n pak army stops supporting the separatists by closing down the training camps . It will greatly help in solving the problem
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) April 3, 2018
جاوید اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پیارے شاہد آفریدی، جیسا کہ آپ ایک پرامن جموں و کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ ہوں، تو برائے مہربانی کیا آپ اس معاملے کو دیکھیں گے کہ پاکستانی دہشت گردوں کی دخل اندازی ختم ہو اور پاک فوج ٹریننگ کیمپ ختم کر کے علیحدگی پسند عناصر کی حمایت بند کرے۔ ایسا کرنے سے مسئلے کے حل میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔“
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں