گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستانی ہاکی ٹیم نے روائتی حریف بھارت کے خلاف آخری سیکنڈز میں گول کر کے میچ دو ،دو سے برابر کردیا ۔
تفصیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں روائتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہوا تو بھارت نے آغاز میں ہی گول کر کے پاکستانی ٹیم پر برتری حاصل کر لی ۔پھر بھارت نے ایک اور گول کردیا جبکہ پاکستان نے بھی ایک گول کیا اس طرح بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے برتری حاصل رہی ۔
Pakistan draw the second match against India by 2-2 in last 5 seconds in Commonwealth Games 2018 in Gold Coast Australia. #fieldhockey #CWG2018 @hockeypakistan
— Pakistan Hockey Team (@hockeypakistan) April 7, 2018
میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کو پلنٹی کارنر مل گیا اور میچ ختم ہونے سے صرف پانچ سیکنڈز پہلے پاکستانی ٹیم نے گول کر کے میچ 2,2سے برابر کردیا ۔پاکستان نے دوسرا گول کرکے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں