جدہ:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سابق امام کعبہ اور موجودہ سعودی انٹرٹینمنٹ بورڈ کے اہم رکن شیخ عادل بن سالم بن سعید الکبانی کے ہاتھوں قمار خانہ اور جوا خانے کا افتتاح کرنے کی خبریں غلط نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان
في زيارة لبطولة المملكة للبلوت ! pic.twitter.com/pFxj7xfQla
— عادل الكلباني (@abuabdelelah) April 4, 2018
???? | جانب من زيارة الشيخ عادل الكلباني خلال منافسات #بطولة_البلوت @abuabdelelah@gsaksa
♠️♣️♥️♦️#بطولة_المملكة_للبلوت pic.twitter.com/0HvKTp9YCp
— KSA SPORTS (@riyadiyatv) April 4, 2018
تفصیلات کے مطابق آجکل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک بڑے ہال کے اندر سعودی شہریوں کو دکھایا گیا ہے جو بیٹھے تاش(کارڈ) کھےلتے نظر آرہے ہیں جبکہ یہ کہا جارہا ہے کہ سابق امام کعبہ نے سعودی عرب میں جوا خانے کا افتتاح کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلا سینماگھر کھول دیا جائے گا
???? صور من اليوم الأول لـ #بطولة_البلوت pic.twitter.com/o8qlFDwcEp
— الهيئة العامة للرياضة (@gsaksa) April 4, 2018
تحقیق کے بعد افواہیں بالکل غلط اور من گھڑت قرار دیدی گئی ہیں کیونکہ امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کھیل "بالٹ" کی پہلی سرکاری چیمپئن شپ کا سابق امام کعبہ نے عادل الکبانی نے افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے سینما گھروں میں نوکریاں
عادل الكلباني وفهد الهريفي وعدد من المشاهير في زيارة لمقر #بطولة_البلوت pic.twitter.com/ZzdjRESQAm
— الهيئة العامة للرياضة (@gsaksa) April 4, 2018
سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی ویڈیو اور تصاویر دراصل اسی چیمپئن شپ کی ہی ہیں جن میں سابق امام کعبہ کو تاش کھیلتے دکھایا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”SPA “ کے مطابق اس چیمپئن شپ کا بدھ کا انعقاد جنرل اتھارٹی، ایپیکس کانفرنس اور نمائش مرکز میں اور پرنس فیصل بن فہیم اولمپیاڈ کمپلیکس میں گرین ہال میں کیا گیا۔
1st Casino opens in Riyadh , Saudi Arabia pic.twitter.com/7N8gdgkn1S
— Khalid khi (@khalid_pk) April 6, 2018
اس ٹورنامنٹ کے لئے 85 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 12 ہزار 2 سو اٹھاسی افراد کا انتخاب کیا گیا جن کیلئے 384 سے زائد میز(ٹیبل) دیئے گئے۔خیال رہے کہ یہ کارڈ گیم سعودی عرب میں ’بلوٹ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے جو کہ انڈور گیمز کے طور پر کھیلی جاتی ہے جبکہ اس میں تمام عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں 35سال بعد سینما گھر کھول دیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں