احمد شہزاد سابق کپتان شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے

احمد شہزاد سابق کپتان شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاج جاری ہے  جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان  شاہد  آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

2bc61a56b849f08fa750c4c8a7b4945c

بس شاہد آفریدی کا یہ ٹویٹ بھارت میں ایٹم بم کی طرح پھٹا اور پورا بھارت ہی شاہد آفریدی اور پاکستان پر چڑھ دوڑا ۔ ایک کے بعد ایک بھارت کی معروف شخصیات کی جانب سے آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون،محمد کیف ،کپل دیو اور جاوید اختر نے شاہد آفریدی کو آڑھے ہاتھوں لیا اور شاہد آفریدی سے اپنے ملک کے حالات ٹھیک کرنے کو کہا جبکہ بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے کئی خصوصی پروگرام کئے گئے اور شاہد آفریدی کی شدید مخالفت کی گئی۔

9a37f11b03c63451937d94bc9648974f

اس سب کے بعد شاہد آفریدی کے دفاع میں اگر کوئی دوسرا پاکستانی کرکٹر سامنے آیا ہے تو وہ احمد شہزاد ہیں جنہوں نے ایسا جواب دیا ہے کہ جان کر آپ کو پہلی مرتبہ ان پر بے حد پیار آئے گا۔

71fa63db8ba4d5494e231d002e37a9c9

احمد شہزاد نے ’آئس کرکٹ‘ کے دوران بھارتی مداح کیساتھ لی گئی شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا”جب یہ تصویر لی جا رہی تھی تو لالہ نے ترنگا سیدھا کرنے کو کہا تھا، جیسا کہ اسے ہونا چاہئے تھا۔ 
ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمارے ایک دوسرے کیلئے حقوق بھی ہیں اور یہ ذمہ داری بھی کہ امن اور پیار پھیلائیں۔ جس طرح میرے بھارتی ساتھیوںنے ہمارے قومی ہیرو کے بیان پر ردعمل دیا، وہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔“

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں