احمد شہزاد قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے آؤٹ

احمد شہزاد قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے آؤٹ

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں سکواڈ کا حصہ تو بنایا گیا مگر وہ کوئی میچ نہ کھیل سکے اور اب قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے پہلے انہیں ایسا جھٹکا لگا ہے جو ان کے مداح بھی برداشت نہ کر پائیں گے۔ احمد شہزاد قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد سابق کپتان شاہد آفریدی کی حمایت میں آ گئے
  

پاکستان کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے، جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ کھیلنے کے علاوہ سرفراز الیون آئرلینڈ کے ساتھ بھی ایک ٹیسٹ کھیلے گی۔قومی سلیکشن کمیٹی نے دورے کے لیے جن کھلاڑیوں کا ابتدائی خاکہ تیار کیا ہے، اس میں 26 سال کے دائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز احمد شہزاد کا نام شامل نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور

اطلاعات ہیں کہ سلیکڑز 2 بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں شان مسعود اور سمیع اسلم کو ٹیم میں رکھنے کا ذہن بنا چکے ہیں۔خیال رہےکہ  احمد شہزاد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سنچری بنانے والے پاکستان کے واحد بلے باز ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں