29 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، قوم عدلیہ کے ساتھ ہے: عمران خان

29 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، قوم عدلیہ کے ساتھ ہے: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، قوم عدلیہ کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمیش کمار کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اقلیتوں کو برابر کے حقوق ملنے چاہیے، پاکستان میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 کے انتخابات پر تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی، ریٹرننگ افسران بھی دھاندلی میں ملوث تھے۔ نواز شریف بتائیں پیسا کیسے کمایا اور باہر کیسے بھجوایا؟ نواز شریف فیملی نے صرف قطری خط پیش کیا جس کو کسی نے قبول نہیں کیا۔ سینیٹ انتخابات میں پیسا پیپلز پارٹی نے چلایا۔

عمران خان نے کہا کہ کسی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، ہم تو قبل از وقت انتخابات چاہتے تھے۔