بھارت جنگی جنون میں مبتلا ، مزید طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی

بھارت جنگی جنون میں مبتلا ، مزید طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی
کیپشن: india will buy more fighter jet

 ممبئی: بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ، مزید طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی ، دشمن ملک  پندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے 110 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق  110 فائٹرز جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور  بھارتی ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا، جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی  بولیاں  دیں  گے۔

 طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا ،  اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے جس پر جنگی طیارے بنانے والی کمپنی لوک ہیڈ نے اپنا ’ ایف- 16 پروڈکشن لائن ‘ بھارت میں منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

 
 واضح رہے بھارتی وزارت دفاع نے اس سے قبل سنگل انجن طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم رواں سال فروری میں مودی حکومت نے دو انجن والے ایئر کرافٹ کی تیاری پر زور دیا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے 110 فائٹرز جیٹس کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔

بھارت نے 11 اپریل سے 21 تک جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں دو عیلحدہ مرحلوں میں شمالی اور مغربی سرحدوں پر کی جائیں گی جس میں 15 ہزار اہلکار اور 3 سو افسران حصہ لیں گے جب کہ ان مشقوں میں 11 سو ایئر کرافٹس بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔