سنگین غداری کیس: مشرف کیخلاف سماعت سننے کیلئے خصوصی عدالت کا نیا بینچ تشکیل

سنگین غداری کیس: مشرف کیخلاف سماعت سننے کیلئے خصوصی عدالت کا نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت سننے کیلئے خصوصی عدالت کا نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نئی خصوصی عدالت کی تشکیل کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر کو خصوصی عدالت کا رکن نامزد کر دیا ہے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کو اسپیشل کورٹ کا سربراہ بنانے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کے وکلاء نے خصوصی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو بینچ سے علیحدہ کرتے ہی عدالت غیر فعال ہوگئی تھی اور وفاقی حکومت نے نئی عدالت کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔