اسلام آباد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

اسلام آباد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ
کیپشن: First airline landing in islamabad airport

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خطیر رقم سے تیار کیے گئے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے لینڈ کر گئی ، پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیر بس اے 320 نے کامیاب لینڈنگ کی ۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 9001 نے بے نظیر ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا ، پہلی آزمائشی پرواز میں قومی ائیرلائن کے افسران بالا بھی موجود تھے۔

پہلی آزمائشی پرواز کی لینڈنگ پر ہوا بازی کے سیکریٹری نے پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی اور کہا کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل ملکی ہوابازی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے ائیرپورٹ پر مسافروں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان کی قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی طیاروں پر پیچھے اور انجنز پر قومی جانور مارخور کی تصویر متعارف کرادی، پی آئی اے کے لوگو کا فونٹ بھی تبدیل کرکے اسے طیارے کے نیچے ہی لگایا گیا تاکہ پرواز کے وقت اسے زمین سے بھی دیکھا جاسکے۔

پی آئی اے کے ترجمان مشعود تاجور کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسی تبدیلی 10 سال پہلے سامنے آئی تھی اور یہ تبدیلی پروازوں کو بہتر بنانے، مسحور کن دکھاوٹ اور بزنس پلان کا حصہ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری گزشتہ 10 سالوں میں پہلی مرتبہ برانڈ کی تبدیلی تھی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے تقریب کے دوران مارخور کی تصویر اور پی آئی اے میں اس تبدیلی کو متعارف کرایا۔