امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد: تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق گاڑی امریکی ملٹری اتاشی مسٹر جوزف چلا رہے تھے۔ امریکی سفارت خانے کی گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ سفارتی استثنیٰ ہونے کے باعث مسٹر جوزف کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

جاں بحق نوجوان محمد عتیق بیگ موٹر سائیکل پر سوار تھا، اس کے ساتھ سوار کزن راحیل زخمی ہو گیا۔