امریکی پابندیوں سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے: روس

امریکی پابندیوں سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے: روس

ماسکو: روس کی حکومت نے امریکا کی جانب سے روسی تاجروں اور کمپنیوں پر نئی پابندیوں کو روسی قوم پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے ان کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے برطانوی دوستوں کو بتا دیا ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں جس پر وہ پچھتائیں گے۔ امریکا کی جانب سے عائد کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کا ہدف روسی قوم ہے اور ہم ان پابندیوں کا پوری قوت کیساتھ مقابلہ کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ روس امریکی پابندیوں سے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا بلکہ یہ پابندیاں روسی قوم کو مزید متحد کریں گی۔