شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
کیپشن: indian tennis star sania mirza and shoib malik

ممبئی : بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے اہم ا نکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے والے بچے کا نام "مرزا ملک "ہوگا  اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا۔

بھارتی ٹینس سٹار نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اولاد کا نام خاندانی ہوگا ، بیٹا ہوا تو وہ اس کا نام مرزا ملک رکھیں گے ، میرے شوہر شعیب ملک پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔

31سالہ ٹینس اسٹار نے اس موقع پر صنفی امتیاز کے اپنے تجربے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم دو بہنیں ہیں،کبھی خواہش نہیں رہی کہ ہمارا ایک بھائی بھی ہو، ہمارے کچھ رشتے دارمیرے والدین پر بیٹے کی پیدائش کا زور ڈالتے تھے تاکہ خاندانی نام آگے بڑھ سکے۔

انھو ں نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنے والے انکل اور آنٹی سے میرا جھگڑا رہتا تھا  کہ وہ کیوں میرے والدکو کہتے ہیں کہ ان کے یہاں بیٹے ہونا چاہیے، میرانام آج بھی ثانیہ مرزا ہے،میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا ،یہ آگے بھی بڑھے گا۔