بہادر آباد والے میرے بغیر پارٹی چلا سکتے ہیں تو بتا دیں: فاروق ستار

بہادر آباد والے میرے بغیر پارٹی چلا سکتے ہیں تو بتا دیں: فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو توڑنے کیلئے رہنماوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن میں اب بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں اور اسے ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ بہادرآباد بڑی توقع لے کر گیا مگر مجھے مایوسی ہوئی، معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنا چاہتا ہوں، خالد مقبول اور مجھے مل کر مسائل حل کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہادر آباد والے میرے بغیر پارٹی چلا سکتے ہیں تو بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم امور پر مشاورت ہوئی ہے، اہم ترین چیلنج یہ ہے کہ اگلے الیکشن میں پارٹی کو کیسے لے کر جانا ہے؟ پارٹی میں اقتدار کا جھگڑا نہیں، بہادرآباد والوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی، نہیں چاہتا کہ عدالت میں مقدمہ طول پکڑے اور اور تاریخوں پر تاریخیں ملیں۔