بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا منصوبہ تیار کر لیا ، شاہ محمود قریشی

بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا منصوبہ تیار کر لیا ، شاہ محمود قریشی
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان: مودی سرکار کا  پاکستان پر حملے کا نیا منصوبہ تیار ،  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق،ملتان میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نیا ناٹک رچا سکتا ہے، عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کر تے ہیں ، بھارت  آزاد کشمیر سے باہر بھی اہداف کا تعین کر سکتا ہے جس کےلئے  مودی نے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہار سے بچنے کیلئے مودی نے ہر حد پار کرنے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی سرکار نے پاکستان پر حملے کا نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے ،بھارت نے پاکستان میں جارحیت کا ایک اور منصوبہ بنا لیا، سولہ سے بیس اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔

 

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر سے باہر بھی اہداف کا تعین کرلیا گیا اور مودی نے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔ انھوں نے خطے میں امن داو پر لگانے کے مذموم مقاصد پر اظہار تشویش کیا۔