شریف خاندان کو این آر او نہ ملتا تو منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوتا، وزیر اعظم عمران خان

 شریف خاندان کو این آر او نہ ملتا تو منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوتا، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف حدیبیہ کیس میں شریف خاندان  کو این آر او نہ دیتے  تو پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم  نے کہا کہ پرویز مشرف حدیبیہ کیس میں شریف خاندان کو این آر او نہ دیتے  تو پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔

 

وزیراعظم نے ملاقات میں  کہا کہ بد قسمتی سے حدیبیہ کیس میں ملنے والے این آر او کو تمام منی لانڈرنگ کیسز میں مثال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ فرنٹ مینوں کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر بھیجا گیا اور پھر واپس منگوایا گیا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے پیسے میں یہی ماڈل سامنے آیا ہے۔

 

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ منی لانڈرنگ کی تمام تفصیلات میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچا کر انہیں گمراہ کرنے والوں کا اصل چہرہ دکھایا جائے تا کہ ملکی معیشت پر ان سیاہ کاریوں کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔

 

انہوں نے کہ گزشتہ 10 برسوں میں 60 ارب ڈالرز قرضوں کا حساب لیا جانا چاہیے کہ عوام کو مقروض بنا کر اس خطیر رقم سے کس نے اپنی ذاتی تجوریاں بھری ہیں۔