جواد احمد دوسری دفعہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 

جواد احمد دوسری دفعہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 

لاہور :پاکستان کے معروف گلو کار برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد ایک دفعہ پھر کوروناوائر س کا شکا رہو گئے ،جواد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔

جواد احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ عوام میں جانا میری مجبوری ہے جس کے باعث کورونا وائر س کا دوسری دفعہ شکار ہو گیا ہوں ،انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نے خود کو گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، اموات میں حالیہ اضافے کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کی مجموعی 14 ہزار 821 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 4 ہزار 323 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فیصد رہی۔ خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے شہید ہو گیا ہے۔ اب تک صوبے میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 50 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں فعال کیسوں کی تعداد اکسٹھ ہزار چھ سو پچاس اور چھ لاکھ، پندرہ ہزار نو سو ساٹھ شہری اس موذی مرض سے صحت مند ہو چکے ہیں،عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک چھ ہزار پانچ سو ستاسی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں چار ہزار پانچ سو نو، صوبہ خیبر پختونخوا میں دو ہزار چار سو ستاون، اسلام آباد میں پانچ سو تراسی، گلگت بلتستان میں ایک سو تین، صوبہ بلوچستان میں دو سو گیارہ اور آزاد کشمیر میں تین سو اکہتر افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

وفاقی داراحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد اکسٹھ ہزار پانچ سو باون، خیبر پختونخوا میں بانوے ہزار چار سو تیئس، صوبہ سندھ میں دو لاکھ، سیاسٹھ ہزار چھ سو اٹھارہ، صوبہ پنجاب میں دو لاکھ، تیتیس ہزار تین سو اڑتالیس، بلوچستان میں انیس ہزار سات سو پچاسی، آزاد کشمیر میں تیرہ ہزار چار سو چھیالیس اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار انسٹھ افراد اس موذی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔