پی آئی اے کا سکردو کے لیے خصوصی پروازوں کاسلسلہ شروع

  پی آئی اے کا سکردو کے لیے خصوصی پروازوں کاسلسلہ شروع

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) نے صوبائی دارالحکومت سے سکردو کے لیے خصوصی پروازوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے ۔

سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ آج لاہور سے 153 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز سکردو کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوں گی ۔ پی آئی اے اندرون ملک مختلف شہروں کی فضائی رابطہ سے منسلک کررہی ہے ، سیاحت کے فروغ کے لیے اپنا قومی کردار ادا کررہے ہیں ، لاہور سے سوات کے لیے بھی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔