سونا مزید سستا ہو گیا

سونا مزید سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج کاروبار کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہوئی جس پر خواتین صارفین خاصی خوش ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550روپے کمی ہوئی جس کے بعد 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 3,750 روپے فی تولہ رہی اور 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 95,058 روپے ہو گئی جبکہ 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90,737 روپے مقرر ہوئی۔ 
خواتین صارفین کا سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی خوش آئند ہے تاہم یہ اب بھی کافی مہنگا ہے اور اس میں مزید کمی ہونی چاہئے۔