سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آ جائیں گے: زلفی بخاری

سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آ جائیں گے: زلفی بخاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پروموٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے زلفی بخاری کیساتھ ملاقات کی جس دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی عرب سے متعلق اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اوورسیز کے حوالے سے معاہدے کرنے کا ارادہ ہے۔
وزیرعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پروموٹرز برادری کے مسائل کا ادراک ہے اور جلد ہی ان کے مسائل حل کریں گے۔ قبل ازیں پروموٹرز نے سعودی عرب کے فلائٹ آپریشن اور یو اے ای ویزا معطلی سے متعلق اپیل کی تھی۔