قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے سے پہلےکی ویڈیو شیئر کر دی

قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے سے پہلےکی ویڈیو شیئر کر دی

لاہور: ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے سے پہلے کی ویڈیو شیئر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر انٹری  دیتے ہوئے قاسم سوری نے 3 اپریل کی ایک ویڈیو شیئر کر دی  ہے جو کہ اس دن قومی اسمبلی کی کارروائی سے پہلے کی ہے۔

قاسم سوری نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک صرف دو ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں پہنچ کر دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات اور اس کے بعد اسمبلی میں جانے کی ہے۔جبکہ دوسری ویڈیو تحریک عدم اعتماد پر رولنگ پڑھنے کے دوران کی ہے۔


ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسمبلی میں اسپیکر کی سیٹ سنبھالنے سے قبل وہ پی ٹی آئی رہنماؤں پرویز خٹک، علی محمد خان اور مراد سعید سے  ملتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں