عامر لیاقت نے اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی

عامر لیاقت نے اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی

لاہور: پی ٹی آئی کو حال ہی میں خیر باد کہنے والے عامر لیاقت نے اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی،  مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا‘۔

 
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1511745941459836930?s=20&t=AuXu7RVM_EGkGNbTUwy1WQ

واضح رہے کہ  عامر لیاقت نے چند روز قبل پی ٹی آئی  سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ عامر  لیاقت  نے کہا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔

عامر لیاقت نے  ٹوئٹ کے ذریعے سابق صدر  آصف  علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھےلیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیابہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔‘

مصنف کے بارے میں