قاسم سوری اور دوست محمد مزاری آمنے سامنے آگئے

قاسم سوری اور دوست محمد مزاری آمنے سامنے آگئے

لاہور: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کی جانب سے ٹوئٹر پر کی گئی تنقید پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ 

ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’آپ قاسم خان سوری نہیں  بن سکتے ، قاسم خان سوری بننے کیلئے خون میں وفا ، بہادری ، جذبہ ، دھرتی ماں سے محبت ،  غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتاہے‘

واضح رہے کہ اس سے پہلے  دوست محمد مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قاسم سوری پر تنقید کی تھی اور  کہا تھا کہ ’انہوں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔ آئین  سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔عمران خان    چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔

مصنف کے بارے میں