ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

کراچی : ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام نے روپے کی قدر  مزید کم  کردی اور ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہو  گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی اورنچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے ، انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید  2 روپے 87 پیسے تک اضافہ ہونے کے بعد  189  روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر ہے۔

4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر  میں اب تک 19.50 فیصد تک کمی آچکی ہے۔

مصنف کے بارے میں