ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے ، ہر جگہ مقابلہ کریں گے: خواجہ آصف

ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے ، ہر جگہ مقابلہ کریں گے: خواجہ آصف

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے،ہر جگہ مقابلہ کریں گے، پاکستان کے عوام تمام فراڈیوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں، عمران خان جھوٹے اور فراڈیئے ہیں،انہوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں 7 مارچ کو خط موصول ہوا جس پر ہمیں غدار کہہ رہے ہیں، کروڑوں عوام کی نمائندگی کرنےوالوں کو غدار کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرتا مگر جب عمران خان ہمیں غدار کہتے ہیں تو سوال ان کی حب الوطنی پر بھی اٹھتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان 7 مارچ کے بعد لوگوں کےگھروں پر گئےاورماتھا ٹیکتےرہے،  ایم کیو ایم کے پاس  گئے اور ان سے بات کی، بی اے پی کے رہنماؤں کے پاس گئے اور ان سے بھی ساتھ دینے کیلئے کہا،عمران خان نے منحرف اراکین سےکہا واپس آ جائیں معاف کردوں گا،عمران خان نے اپنی کرسی بچانےکیلئے اتحادی جماعتوں سے ہر جگہ ملاقات کی۔


خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جب امریکاسےآئےتوکہاتھا92کےکپ کی خوشی سے زیادہ آج خوشی ہوئی، جب امریکی صدر ٹرمپ کی تعریفیں کر رہے تھےاس وقت غداری کا خیال نہ آیا۔لیگی رہنما  نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کو سلیکٹ کیا گیا تھامگر اب ان  کے جھوٹ کا پلندہ اب زیادہ دیر نہیں چلنےوالا،عمران خان نے جو کچھ کیا وہ ڈھکوسلا ہے۔

مصنف کے بارے میں