عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لا لگارکھا ہے: مریم اورنگزیب

عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لا لگارکھا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنیت آمرانہ ہے، ملک کی تاریخ میں کسی ڈکٹیٹر نے ایسا کام نہیں کیا، ملک میں بھونڈے انداز میں سویلین مارشل لا لگارکھا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ  ملک کو 5 روز سے ایک ضدی اور تکبر سے بھرے شخص کا سامنا ہے، عمران خان نےوفاق اور اکائیوں کو یرغمال بنارکھا ہے۔عمران خان 197 ارکان اسمبلی پر غداری کا الزام لگا رہے ہیں ، جو شخص چھوڑ جائے وہ غدار کہلاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے ساڑھے 3 سال لوٹا گیا،بیروزگاری دی اور مفلس کیا، جب عمران خان حکومت میں تھے تو معیشت کو تباہ کیا،مہنگائی کو زیادہ کیا۔عوام آج ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر مانگ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد تھا عمران خان کو گھر بھیجا جائے،عمران خان اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں،وہ وزیراعظم نہیں رہے۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر آئین شکن ڈپٹی کمشنر نےآئین پر حملہ کیا، ملک میں اس وقت آئینی بحران جاری ہے، ادارےاورانتظامیہ اگر عمران خان کے احکامات مانیں گےتوآرٹیکل 6ان پر لگے گی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کے جانے کی سازش ہورہی تھی تو آپ نے کیوں اسمبلی تحلیل کی،بیرونی سازش تو یہی تھی کہ آپ کی حکومت ختم کی جائے،یہ کام آپ نے کیوں کیا۔بیرون ملک اگرسازش ہوئی ہے توعمران خان نے آئین پاکستان کیخلاف کی ہے۔

فرح خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی اہلیہ کی اہم دوست فرح خان کی الزامات کےحوالےسےتردید نہیں آئی،فرح خان نے عثمان بزدار حکومت کو کرپشن کےذریعے چلایا ہے، اب فرح گیٹ اسکینڈل بھی آگیا ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کا حساب ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں