رمضان کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی کا اعلان

رمضان کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی کا اعلان

لاہور: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاو¿ں میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید افراد کیلئے سزاؤں کی مدت میں 60 دن کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سزاؤں میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978ءکے رول 216 کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو رواں سال جیل قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں گے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہو گا جبکہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی سے فائدہ پہنچا ہے جس پر مذکورہ قیدیوں اور ان کے ورثاءنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں