الیکشن کمیشن نے عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، فوری الیکشن کرانے سے انکار 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، فوری الیکشن کرانے سے انکار 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط کا جواب دے دیا ہے۔ کہا اکتوبر سے پہلے نئے انتخابات ممکن نہیں۔ حلقہ بندیاں الیکشن کے انعقاد کے لئے کلیدی ہیں۔ 

 الیکشن کمیشن کی طرف سے صدر مملکت کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ بارہا الیکشن کمیشن کے خطوط کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی۔ حکومت کی اس تاخیر کو الیکشن کمیشن کے ذمہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لئے 4 ماہ درکار ہیں ۔اکتوبر میں ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں