سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل فواد چوہدری نے خبردار کر دیا 

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل فواد چوہدری نے خبردار کر دیا 

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہئے،90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی،جس کا نقصا ن پاکستانی معیشت کو سب سے زیا دہ ہو گا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا معیشت سات ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے جلد از جلد سیاسی استحکام کیلئے الیکشن نوے دن کے اندر لازم ہیں۔

7414d23d7939fbd50f2b40dd0071c198

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 90 روز میں انتخابات کرانے سے معذرت کر لی ہے، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا جس میں الیکشن کمیشن نے 90 روز میں انتخابات کرانے سے معذرت کر لی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہمیں اکتوبر 2022 میں شفاف انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرنی ہے، آئین و قانون کے مطابق ان تمام مراحل کے لیے 4 مزید ماہ درکار ہیں، عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت کے لیے صدر مملکت اجلاس بلائیں۔