سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سرپرائز دیا: گورنر سندھ عمران اسماعیل 

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سرپرائز دیا: گورنر سندھ عمران اسماعیل 
سورس: File

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار اور اسمبلیاں بحال کرکے سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سرپرائز دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی تاہم آئندہ کا لائحہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بھی اجلاس بلایا ہے اور کل بھی مشاورت ہوگی پھر کوئی ردعمل دیں گے۔ انتہائی افسوس سے کہتا ہوں کہ اس فیصلے کی توقع نہیں تھی۔ ہمیں لگتا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے قبل شواہد کا جائزہ لے گی ۔ 

مصنف کے بارے میں