سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد فواد چوہدری کا پہلا ردعمل سامنے آگیا 

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد فواد چوہدری کا پہلا ردعمل سامنے آگیا 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

e4f50cd16128bfad3eac87d77295d356

فواد چوہدری نے کہا  ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے،واضح رہے اس سے قبل عدم اعتماد کی طرف واپس جانے سے بحران بڑھے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ تھا جس کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے تھا جو اس معاملے کو دیکھتا ،انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کو غلام قوم میں تبدیل کرنا ہے تو سیاسی رجیم تبدیل ہوگی۔