سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کا اہم فیصلہ 

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کا اہم فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور اس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو بحال کردیا تھا اور تحریک پر ہفتے کو ساڑھے 10 بجے سے پہلے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں