سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کا اہم بیان 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کا اہم بیان 
سورس: File

لندن : قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایسے شخص سے نجات ملی جس نے پاکستان کو معاشی اعتبار سے کنگال اور عام آدمی کو بھوکا مار دیا ہے ۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے  اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایسی جگہ پر پہنچا دیا گیا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا،اللہ کا شکر ہے اس شخص سے پاکستان کو نجات ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں آج ڈالر 200 روپے کے قریب پہنچ رہا ہے ۔ یعنی 190 روپے کا ڈالر ہوچکا ہے ۔ لوگ بیچارے مہنگائی کے ہاتھوں اس قدر تنگ ہیں جس کا کوئی حساب ہی نہیں ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میرا خیال ہے آج پاکستان کے عوام ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کو داد دینا چاہتا ہوں، ان کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔اللہ نے سب کو سرخرو کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا مخالفین پر جعلی مقدمات نہیں بننے چاہئیں تھے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ظلم کی ساری حدیں پھلانگی گئی ہیں، میرا خیال اس ظلم کا حساب ضرور ہونا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں