سری لنکا کو عبرتناک شکست، بھارت نے سیریز فتح کر لی

کولمبو: بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا کو عبرتناک شکست، بھارت نے سیریز فتح کر لی

کولمبو: بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز فالو آن کا شکار سری لنکا نے 2 وکٹ پر 209 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے سے قبل 386 رنز پر پویلین لوٹ گئی، گونارتنے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد جدیجا کا شکار بنے، کوشال مینڈس نے بھی تیسرے روز 110 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تھی، اینجلو میتھیوس 36 اور نروشن ڈکویلا 31 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر پائے۔ بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجا نے اننگز میں 5 اور مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشون نے اننگز میں 2 جب کہ مجموعی طور پر 7 کھلاڑی آوٹ کیے۔ ہردیک پانڈیا نے 2 جب کہ امیش یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے پہلی اننگز میں وکٹ پر 622 رنز بناتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کردی تھی، چتیشور پجارا133، اجنکیا راہنے 132، جدیجا 70 ناٹ آوٹ، وردھمان ساہا 67، لوکیش راہول 57، روی چندرن ایشون 54 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 183 رنز پر آل آوٹ ہونے کے ساتھ فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔