عوامی فیصلوں کو سازشوں سے بدلا نہیں جاسکتا، خواجہ سعد رفیق

سرگودھا: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی فیصلوں کو سازشوں سے بدلا نہیں جاسکتا،آپ وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں اور وہ نکا ل دیتے ہیں۔

کوٹ مومن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف شیر نہیں بلکہ ببر شیر ہے ،اور حب ببر شیر باہرآتا ہے تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چار سالوں سے کام نہیں کرنے دیا جا رہا،جب بھی ہم کام کرنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ کو ئی نہ کوئی بگاڑ بنا دیتے ہیں،پہلے انہوں نے ،دھرناون ،پھر دھرناٹو اور کبھی پارلیمنٹ پر حملہ کی باتیں کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مینڈیٹ کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے،نواز شریف کو تین بار ملک کا وزیراعظم عوام نے بنایا مگر کبھی بھی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی،ملک میں آج بھی عوامی وزیر اعظم نواز شریف ہے ،نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔