دہشتگردوں کا گاؤں پر حملہ ،50 افراد قتل ،متعدد اغواء

 دہشتگردوں کا گاؤں پر حملہ ،50 افراد قتل ،متعدد اغواء

کابل: افغانستان کےصوبے سرپل کے ایک گاؤں میں شدت پسندوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے پچاس شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔جبکہ متعدد افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے،قتل کیےگئے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر گاؤں والوں کے سر قلم کیے گئے ۔جبکہ بعض افراد کو فائرنگ کرکے مارا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے۔

تاہم گزشتہ چند دنوں سے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی ۔اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغان نیوز ویب سائٹ کے مطابق رات گئے حملہ آوروں نے گاؤں میں دھاوا بولااور قتل و غارت کرکے چلے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں