شمالی کو ریا نے امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کر دیا

شمالی کو ریا نے امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کر دیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اقوام کی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کر دیا،شمالی کوریا کے حکام نے اقوام متحدہ کی طرف سے عائد پابندیوںپر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا ہماری خود مختاری پر حملہ کیا ہے اس لیے انتقام لے کر رہیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام نے ایٹمی پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذکرات سے انکار کر دیا ہے ،حکام کا کہنا ہے جب تک امریکی پابندیاں موجود ہیں کسی بھی قسم کے مذکرات نہیں ہو نگے۔

شمالی کوریا سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے سخت الفاظ میں امریکی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ امریکا کو اب اس غلط فہمی سے باہر نکل آنا چاہئے کہ اس کی زمین محفوظ ہے۔

یاد رہے شمالی کوریا پر نئی امریکی پابندیوں سے شمالی کوریا کو معاشی طور شدید نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان پابندیوں کے بعد شمالی کوریا کی بنیادی صنعت یعنی کول، لوہا،سٹیل اور سمندری برآمدت شدید متاثر ہونگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔