نوازشریف کی کنٹینر میں لاہور واپسی ,پاکستان میں سب سے پہلا کنٹینر جمائما خا ن نے استعمال کیا

نوازشریف کی کنٹینر میں لاہور واپسی ,پاکستان میں سب سے پہلا کنٹینر جمائما خا ن نے استعمال کیا

لاہور:نواز شریف کی ریلی کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ نواز شریف کی خاص سواری بدھ کے روز رواں دواں ہوجائے گی ۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا جی ٹی روڈ مارچ کنٹینر پر ہوگا جس کیلئے  مسلم لیگ ن کی  آرام دہ کنٹینر بنانے کی تیاری حتمی مرحلے میں ہے۔نوازشریف کی کنٹینر میں لاہور واپسی کے بعد ایک بار پھر کنٹینر سیاست کا آغاز ہوجائیگا۔

 مگر  کیا آپ کو پتہ ہے کہ  پاکستان میں سب سے پہلے کنٹینر کا استعما ل  کس نے کیا تھا ؟ یاد رہے  پہلا کنٹینر کسی اور نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کیا تھا ۔تاہم اب اسی طرح کی کنٹینر نشانی کو  آگے لے جاتے ہوئے   ن لیگ کی ریلی کے لیے بھی ایک نیا کنٹینر استعمال کیا جائے گا جو عوام کو  جی ٹی روڈ پر  فراٹے بھرتا دکھائی دے گا ۔

پاکستانی سیاست میں ایک اور کنٹینر کی آمد کے بعد کنٹینر سیاست کا آغاز ہونے والا ہے۔نوازشریف کیلئے سواری کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ۔

یاد رہے کہ نوازشریف سے پہلے  عمران خان بھی  2014میں  کنٹینر پر نظر آئے تھے۔ 120 دن کے دھرنے میں لیگیوں نے انہیں کنٹینر خان کے طعنے بھی سنائے۔ اس کے علاوہ کپتان کے ساتھ طاہرالقادری کے کنٹینر کے چرچے بھی عام رہے ۔ بے نظیرکے کنٹینر کو تو  سانحہ نے پاکستانی سیاست کا المناک باب بنادیا تھا۔ پاکستانی سیاست میں پہلی بار لگژری کنٹینر ، عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کیلئے بنایا گیا۔ اور ا ب نوازشریف بھی کنٹینر میں جی ٹی روڈ پر مارچ کریں گے،نون لیگ کی حکمت عملی بتاتی ہے ،ا سلام آباد سے لاہور کا سفر ایک دو، دن میں کٹنے والا نہیں ۔ 

یاد رہے کہ نواز شریف اسلام آباد سے واپسی پر دس مقامات پر رُک کر کارکنان سے کنٹینر پر خطاب کریں گے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن کی جانب سے کنٹینر کی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کنٹینرز پر تنقید کرنے والے خود کنٹینرز تیار کر وا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بروز بدھ اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔

مصنف کے بارے میں