مراد سعید نے ریحام خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں نیا پنڈوراباکس کھول دیا

مراد سعید نے ریحام خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں نیا پنڈوراباکس کھول دیا

پشاور : مراد سعید نے ریحام خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں نیا پنڈوراباکس کھول دیا.

تفصیلات کےمطابق  مراد سعید  اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ "ریحام خان قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں دورہ سوات کے دورا ن کس کس سے ملاقات ہوئی؟؟؟"۔

ایک سیاسی رہنما کے گھر پر ریحام خان کی ضیافت کا احوال بھی سنا دیا  جبکہ  مراد سعید نے امیر مقام سے رابطوں کا دعویٰ بھی کردیا۔

مراد سعید کا مزید کہناتھا کہ ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے ،عمران خان کی ذات پر کیچڑ اچھا لنے سے بھی مقاصد حاصل نہ ہوئے تونئی مہم شروع کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں