سندھ: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کی سیاست چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیئے ، پیپلزپارٹی کسی گندی سیاست کا حصہ نہیں،ایم کیوایم اور ن لیگ کی ڈیل اوروزیر اعظم کے کراچی کے دورے کا علم نہیں۔
مراد علی شاہ نے یہ بات کراچی میں بحریہ ماڈل اسکول کے افتتاح کے موقع پر کی،وزیراعلیٰ سندھ کی بحریہ ماڈل اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت ۔ سینیرصوبائی وزیرنثار کھوڑو اور وزیر تعلیم جام مہتاب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے سرکاری اداروں کو اچھا ادارہ بناؤں جبکہ تعلیم کے شعبے میں مضبوطی لانے کی ضرورت ہے۔پاکستان نیوی کے ساتھ مل کر تعلیمی شعبہ بہترین کام کررہا ہے، سندھ حکومت اپنے بجٹ سے 22 فیصد تعلیم پر خرچ کررہی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کسی گندی سیاست کا حصہ نہیں،،ایم کیوایم اور ن لیگ کی ڈیل اوروزیر اعظم کے کراچی کے دورے کا علم نہیں،،اگست کا مہینہ ہے ،،جی ٹی روڈ کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئیے،،بحریہ اسکول میں پچاس فیصد باہر کے حب کے پچاس فیصد نیوی ملازمین کے بچے تعلیم حاص کرینگے-