اینکر عامر لیاقت کے خلاف پشاور میں مظاہرہ

اینکر عامر لیاقت کے خلاف پشاور میں مظاہرہ

پشاور: شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عوام نے وزیر قبیلے کے حوالے سے پروگرام میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر نجی ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت کے خلاف پشاور میں مظاہرہ کیا گیا ،،جس میں نجی ٹی وی کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔


پشاور پریس کلب کے سامنے وزیر قبیلے ،اور سول سوسائٹی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مظاہرے میں شرکت کی ،مظاہرین نے نجی ٹی وی اور عامر لیاقت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ نجی ٹی وی پر عامر لیاقت نے اپنے پروگرام میں وزیرقبیلے کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعما ل کیا جسکی وجہ سے وزیر قبیلے میں شدید تشویش پائی جارہی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عامر لیاقت اپنے کئے پر معافی مانگے۔مظاہرین نے پیمرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ٹی وی کیخلاف کاروائی کرکے لائسنس منسوخ کیا جائے، اگر انکے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا ۔

نیوویب ڈیسک< News Source