'مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر نہ لگائیں'

'مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر نہ لگائیں'

لاہور: ریحام خان نے بھی تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو کھری کھری سنا دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر داؤپر نہ لگائیں۔ وہ مراد سعید کے تمام سوالوں کا جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہیں۔


یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ریحام خان کسی بھی الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کے جواب دیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں؟۔ دورہ سوات میں ان کے زیراستعمال گاڑی کس کی تھی؟۔

مراد سعید نے کہا کہ ریحام خان بتائیں کیا ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر آپ کے لئے ضیافتوں کا اہتمام نہیں کیا گیا؟۔ کس سیاسی رہنما کے ذاتی معاون کی آپ کو خدمات حاصل رہیں؟۔ کیا اب بھی آپ امیر مقام اور ن لیگ سے رابطے جھٹلائیں گی؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں