شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا

سیول : شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہیپ کے مطابق شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے بعد دونوں حریفوں کے درمیان ایک نادر ملاقات میں یہ پیشکش کی گئی تھی۔

منیلا میں منعقدہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے علاقائی فورم(آسیان)کی کانفرنس کے دوران یہ بات ہوئی جہاں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے مصافحہ کیا۔دوسری جانب خبررساں ادارے ایایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں علاقے کی کشیدگی کے 'پرامن حل' پر زور دیا۔

ایک اندازے کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر جزیرہ نما کوریا میں روایتی جنگ بھی ہوتی ہے تو چند مہینوں میں دس لاکھ افراد ہلاک اور زخمی ہو جائیں گے۔مون نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ جنوبی کوریا 53-1950 کی جنگ کے بعد خطے میں 'کوئی دوسری جنگ نہیں چھڑنے دے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔