بھاگنے والا نہیں، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کروں گا، نواز شریف

بھاگنے والا نہیں، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کروں گا، نواز شریف

اسلام آباد: پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کیس ہے جس میں نیب پر نگرانی سپریم کورٹ کا جج کرے گا سمجھ نہیں آتی کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں۔

انہوں نے مزید کہا نیب کا قانون خاص مقصد ہے ان کیخلاف ہائی جیکنگ کا مقدمہ بھی بنایا گیا لیکن میں بھاگنے والا نہیں جس قسم کے بھی حالات ہوں گے مقابلہ کروں گا۔ نواز شریف نے کہا کہ گاڈ فادر اور مافیا کے الفاظ استعمال کئے گئے۔ اداروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا عوام کا مینڈیٹ لے کر آنے والے ایک وزیر اعظم کو پھانسی اور دوسرے کو جلا وطن کیا گیا جبکہ اپنے آپ کو بحال کرانے کیلئے جی ٹی روڈ سے نہیں جا رہا بلکہ میرے مقاصد اب اس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بروز بدھ اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف اسلام آباد سے واپسی پر دس مقامات پر رُک کر کارکنان سے کنٹینر پر خطاب کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں